پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا
1403499 54246701 - پی ایس ایل:کراچی کنگز نے ملبہ خراب باؤلنگ پرڈال دیا

بیٹنگ اور فیلڈنگ مناسب رہی، آئندہ سیزن میں غلطیاں نہیں کرینگے : عماد وسیم

کراچی (سپورٹس رپورٹر) کراچی کنگز Ú©Û’ کپتان عماد وسیم Ù†Û’ کہا ہے کہ خراب باؤلنگ Ú©ÛŒ وجہ سے اس مرتبہ بھی Ù¾ÛŒ ایس ایل فائنل میں رسائی Ø+اصل کرنے میں ناکام رہے Û” گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں Ù†Û’ کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر باؤلنگ پلان پر عمل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو میچ جیت سکتے تھے Û” انہوں Ù†Û’ کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈنے ان Ú©Û’ مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عماد وسیم Ú©Û’ مطابق ان Ú©Û’ کھلاڑیوں Ú©ÛŒ فیلڈنگ میں کارکردگی بری نہیں رہی۔ ٹورنامنٹ Ú©Û’ دوران بابر اعظم Ù†Û’ چند اچھے کیچز کئے Û” بیٹنگ میں بھی خرابی نہیں تھی تاہم ناک آؤٹ میچ میں باؤلنگ اچھی کرلیتے تو کامیابی Ø+اصل Ú©ÛŒ جا سکتی تھی۔عماد وسیم Ù†Û’ کہا کہ Ù…Ø+مد عامر Ù†Û’ میچ میں اچھی باؤلنگ Ú©ÛŒ لیکن دیگر باؤلرز زیادہ موثر ثابت نہ ہو سکے اس لئے ا نہیں اپنی کارکردگی Ú©Û’ Ø+والے سے سوچنا ہو گا۔ ذاتی کارکردگی Ú©Û’ Ø+والے سے سوال پر عماد وسیم Ù†Û’ بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جس لیول Ú©Û’ وہ باؤلر ہیں، ویسی باؤلنگ نہیں کر سکے تاہم امید ہے کہ آئندہ سیزن میں ایسی غلطیاں نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمیع الیون Ù†Û’ اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جس Ú©ÛŒ وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں فتوØ+ات Ú©ÛŒ راہ پر گامزن ہو ئی۔